اُردو پوائنٹ پکوان

شر بت آلو بخارا


اشیاء: آلو بخارا ایک پاؤ(پکاہوا ہو) چینی تین پاؤ املی ایک چھٹانک پانی تین پاؤ ترکیب: سب سے پہلے ایک دیگچی میں تین پاؤ پانی ڈالیں ۔ آلو بخارا اوراملی کو پانی میں ڈال کر دیگچی کو چولہے پر رکھ دیں اورپکنے دیں۔ پانی پک پک کر جب چھ چھٹانک رہ جائے تو نیچے اتار لیں اور کپڑے میں اس کو اچھی طرح چھان لیں ۔ اب اس چھنے ہوئے پانی میں چینی کو اچھی طرح حل کر لیں اور چولہے پر چڑھا کر قوام تیار کر لیں۔ جب قوام تیار ہو جائے تو نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ۔ جب اچھی طرح ٹھنڈا ہو جائے تو صاف اور خشک بوتل میں بھر لیں۔ نہایت ذائقہ دار شر بت تیار ہے۔ یہ شر بت صفرا کو دور کرنے میں لاجواب ہے۔ صفر اوی بخاروں میں نہایت اکسیرچیز ہے۔ پیاز کی شدت کو کم کرتا ہے اور دو گھونٹ یہ شر بت پینے سے طبعیت میں ٹھنڈک اور تازگی کا احساس ہونے لگتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ