اُردو پوائنٹ پکوان

مٹن افغانی بوٹی کباب


اشیاء: بکرے یا دنبے کا گوشت ایک کلو ادرک 25گرام لہسن پسا ہوا 25گرام نمک بیس گرام کالی مرچ پاؤڈر بیس گرام کچا پپیتا پسا ہوا 25گرام لیموں کا رس 25گرام گرم مصالحہ پاؤڈر دس گرام آئل بیس گرام چربی 225گرام ترکیب: گوشت کو اچھی طرح دھو کر اس کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں بنا لیں ۔ ان بوٹیوں میں پپیتا ،کالی مرچ ملا دیں ساتھ ہی اس میں لیموں کا رس، ادرک، لہسن بھی ڈال دیں ان تمام چیزوں کو گوشت میں اچھی طرح مکس کر کے تقریباََ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ جب پکانا ہو تو پکانے سے ایک گھنٹے قبل فریج سے نکال لیں۔ چربی کی بھی چھوٹی بوٹیاں کر لیں اور بوٹیوں کے مصالحے کے ساتھ ملا کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں ۔ اس میں تھوڑ ا سا تیل بھی شامل کر دیں۔کوئلے دہکا لیں اور دو بوٹی گوشت ایک بوٹی چربی کی سیخوں پر چڑھا کر اس کو سینک لیں چاہیں تو اوون میں بھی گرم کر سکتے ہیں۔ تیار ہونے پر سیخوں سے نکال لیں اور ہری مرچ اور ہرے دھنیے کی چٹنی کے ساتھ کھائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ