اُردو پوائنٹ پکوان

افغانی سیخ کباب


اشیاء: بچھیا کا قیمہ ایک کلو پیاز ڈیڑھ ٹی سپون کالی مرچ کُٹی ہوئی ڈیڑھ ٹی سپون چربی ایک پاؤ نمک ایک چائے کا چمچ ٹماٹر سرخ چار عدد ترکیب: 1۔ایک کلو قیمہ میں ایک پاؤ کے قریب چربی ملا کر دو بارہ پیس لیں۔ 2۔قیمے میں آملیٹ کی طرح کٹی پیاز اور نمک حسب ذائقہ ملا کر ڈیڑھ گھنٹے کے لئے رکھیں گوشت لیتے وقت خاص خیال رکھیں کہ اس جگہ کا گوشت لیں جو کہ جلد گل جائے انڈر کٹ ہو تو بہتر ہے۔ 3۔جس وقت سیخوں پر لگانا ہوتو کالی مرچ بھی اس میں ملا دیں اور سیخوں پر ایک سیخ کباب اور ایک ٹماٹر کا ٹکڑا لگا کر سینک لیں املی یا آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ کھائیں نان یا نان کے بغیر بھی مزہ دیں گے لیکن آخر میں قہوہ پینا نہ بھولیں ورنہ اتنی چربی ہضم نہیں ہو گی۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ