اُردو پوائنٹ پکوان

افغانی پلاؤ


ایک سا س پین میں تما م گوشت ‘نمک (حسب ذائقہ) ‘ادرک /لہسن کا پیسٹ (ایک چائے کا چمچہ )تیزپات کو پانچ گلاس پانی کے ساتھ شامل کردیں اور گوشت کے گلنے تک پکائیں ۔
جب گوشت پک جائے تو ایک الگ سوس پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر فرائی کرلیں ۔
جب پیاز گلابی ہوجائے تو اس میں ادرک /لہسن کا پیسٹ ڈال کر چمچہ چلادیں ۔
پھر دہی ملا دیں اور کچھ دیر تک پکائیں ۔اس کے بعد مٹن (گوشت ) کو اس مصالحہ میں فرائی کرلیں ۔اس میں یخنی ڈال کر ابال لیں (یخنی کی مقدار چاولوں کے لحاظ سے ناپ لیں ۔
جب ابلنے لگے تو اس میں چاول ملادیں اور دم پر رکھ دیں ۔آخر میں کیوڑہ ملا دیں۔
سر و کرتے وقت براؤن پیاز اور اخروٹ‘ بادام اور کشمش بے دانہ جوکہ تھوڑے سے مکھن میں فرائی شدہ ہوں اوپرچھڑک دیں ۔
عید الاضحی کے موقع پر مہمانوں کی تو اضع اس خا ص ڈش سے کریں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ