اُردو پوائنٹ پکوان

افغانی کباب


سب سے پہلے قیمے میں کٹی ہوئی پیاز آدھی ہری مرچ کالی مرچ اور نمک ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں
پھر چار حصے کرکے بڑے بڑے پیڑے بنا لیں
ایک بڑے اور پھیلے ہوئے فرائینگ پین میں ذرا سی چکنائی لگا کر ان پیڑوں کو اچھی طرح سے سینک لیں
جب اچھی طرح سک جائیں تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں
پھر باریک باریک قتلے کاٹ لیں
ایک دیگچی میں تیل ڈال کر ہلکا سا گرم کرکے ابلے ہوئے ٹماٹر بقیہ ہری مرچ کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون کر اتار لیں
پھر جو قتلے کاٹ کر رکھے ہوئے ہیں انہیں فرائننگ پین میں تل کر ٹماٹروں والی دیگچی میں پھیلا کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں
گرم گرم روغنی نان کے ساتھ سروکریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ