اُردو پوائنٹ پکوان

افغانی کباب


سب سے پہلے قیمے میں کٹی ہوئی پیاز، آدھی ہری مرچ، کالی مرچ، اور نمک ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں
پھر چار حصے کر کے بڑے بڑے پیڑے بنا لیں
ایک بڑے اور پھیلے ہوئے فرائنگ پین میں ذراسی چکنائی لگا کر ان پیڑوں کو اچھی طرح سے سینک لیں
جب اچھی طرح سینک جائیں تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں
پھر باریک باریک قتلے کاٹ لیں
ایک دیگچی میں تیل ڈال کر ہلکا سا گرم کر کے ابلے ہوئے ٹماٹر بقیہ ہری مرچ، کالی مرچ، اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون کر اتار لیں
پھر جو قتلے کاٹ کر رکھے ہوئے ہیں انہیں فرائنگ پین میں تل کر ٹماٹروں والی دیگچی میں پھیلا کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں
گرم گرم روغنی نان کے ساتھ سرو کر یں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ