اُردو پوائنٹ پکوان

مرچ ،اچار گوشت


اشیاء: گوشت آدھا کلو سونف کلونجی میتھرے ایک چمچ ٹماٹر چار عدد نمک، لال مرچ حسب ذائقہ ہری مرچ دس عدد ادرک، لہسن (پسا ہوا) حسب ذائقہ پیاز دو عدد گھی تین چوتھائی کپ ترکیب: پیاز کو گھی میں تل لیں۔ گوشت ڈال کر بھون لیں ۔ نمک ،لال مرچ، ادرک، لہسن بھی ڈال لیں اور پانی ڈال کر گوشت کو گلا لیں۔ پانی خشک ہو جائے تو ٹماٹر ،ہری مرچ (بغیر بیجوں کے) سونف کلونجی میتھرے گوشت میں ڈال کر مکس کر لیں۔ اب گوشت کو آدھے گھنٹے تک اوون میں پکائیں۔ لیجئے مزیدار مرچ اچار گوشت تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ