اُردو پوائنٹ پکوان

اچاری قیمہ


اشیاء: مشین کا قیمہ ایک کلو نمک ایک چائے کا چمچہ کٹی لال مرچ دو کھانے کے چمچے لہسن ،ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے دہی ایک پاؤ ٹماٹر چار عدد(پیسٹ بنا لیں ) (قیمہ میں نمک، کٹی لال مرچ، لہسن، ادرک پیسٹ، دہی، ٹماٹر ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں ۔ پانی خشک ہونے پر بھون لیں۔) اچار بھری مرچیں تیار کرنے کے لئے: ہری مرچ (بڑی والی ) 8۔6عدد یا حسب پسند اچار مصالحہ: کلونجی ایک چائے کا چمچہ سونف ایک کھانے کا چمچہ ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچہ رائی آدھا چائے کا چمچہ ہلدی پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچہ نمک چوتھائی چائے کا چمچہ کھٹائی (پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ آئل دو کپ ترکیب: کلونجی ،سونف، ثابت دھنیا ،میتھی دانہ، رائی، ہلدی پاؤڈر، نمک اور کھٹائی ملا کر توے پر بھون لیں اور کوٹ کر اچار مصالحہ تیار کر لیں۔ ہری مرچ کو لمبائی سے کاٹ لیں ۔ بیج نکال دیں ۔ اچار مصالحہ بھر دیں۔ جو مصالحہ بچ جائے قیمہ میں ڈال دیں ۔ اب قیمہ میں ہری مرچ، آدھا کپ پانی ڈال کر 8۔6منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ ہری مرچ گل جانے پر اچار قیمہ تیار ہے۔ اچار ی قیمہ گرم گرم پراٹھا کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ