اُردو پوائنٹ پکوان

اچار گوشت


اشیاء: گوشت ایک کلو ٹماٹر یا دہی ڈیڑھ پاؤ گھی ایک پیالی پیاز تین گٹھی لہسن آدھی پوتھی سونف دو چمچے کلونجی ایک چمچہ چائے والا نمک حسب ذائقہ سرخ مرچ ڈیڑھ چمچہ ہلدی آدھا چمچہ جاوتری ایک گرم مسالہ ایک چمچہ ترکیب: کٹی ہوئی پیاز اور لہسن کے جوے نکال لیں ۔ سونف اور کلونجی کو اچھی طرح صاف کر کے کنکر اور تنکوں وغیرہ سے پاک کر لیں ۔ دیگچی میں پہلے پیاز اور لہسن ڈالیں پھر گھی اوپر سے گوشت کو دھو کر ڈال دیں ۔اس کے بعد دہی اور مسالے سونف کلونجی وغیرہ سب ایک ساتھ ڈال کر تین پیالے پانی شامل کر کے ڈھکنا مضبوطی سے بند کر کے پکنے کے لئے رکھ دیں ۔شروع میں آنچ ذرا تیز رہے جب پکنے لگے تو دھیمی کر دیں اور ہلکی انچ پر پکنے دیں ۔جب پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو خوب اچھی طرح بھون لیں ۔ جیسے جیسے بھونتے جائیں گے اچار جیسی خوشبو پیداہو گی ۔ اس لئے اس پکوان کا نام اچار گوشت رکھ گیا ہے۔یہ سالن خشک ہی اچھا لگتا ہے ۔ روغنی نان کے ساتھ تنا ول فرمائیے۔خشک چاولوں کے ساتھ بھی اچھا لگتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ