اُردو پوائنٹ پکوان

اچار گوشت


اجزاء: گوشت ڈیڑھ کلو گرام پسی ہوئی لہسن، ادرک ڈیڑھ کھانے کا چمچہ پیاز دو عدد دہی ڈیڑھ پیالی پسی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچے ہلدی ایک چائے کا چمچہ پسا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچے نمک حسب ذائقہ تیل دو پیالیاں سونف ایک چائے کا چمچہ رائی ایک چائے کا چمچہ میتھی ایک چائے کا چمچہ کلونجی ایک چائے کا چمچہ سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ ہری مرچیں بڑی 8عدد لیموں ایک عدد ترکیب: سونف، رائی، میتھی، اور سفید زیرہ کو باریک کوٹ کر ایک جگہ رکھ لیں۔ تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈالیں سنہری ہونے تک تل لیں۔ اب اس میں گوشت، لہسن ، ادرک، نمک اور تمام مصالحے ڈال کر بھون لیں، پھر دوگلاس پانی ڈال کر ابال لیں اور آنچ دھیمی کر کے گوشت گلنے کے لئے ڈھانپ دیں۔ گوشت گل جائے تو ا س میں دہی ڈال کر بھون لیں۔ تیل اوپرآجائے تو مصالحے بھری مرچیں ڈال دیں اور اس کے ساتھ ہی لیموں کا عرق چھڑک کر 10منٹ دم دے کر اتار لیں ۔لذیذ اچار گوشت ، نان کے ساتھ پیش کر یں۔ گھر کے مصالحے سے تیار کیا ہوا اچار گوشت سب کو ضرورپسند آئے گا۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ