اُردو پوائنٹ پکوان

اچار کدو


اشیاء: کدو ایک کلو گرام(چھلے اور کٹے ہوئے) سرخ مرچ ایک ٹی سپون ہلدی ایک ٹی سپون رائی کے بیج بیس گرام نمک حسب ذائقہ ترکیب: سب سے پہلے کسی برتن میں پانی ڈال کر آگ پر رکھ دیں اور جب پانی ابلنے لگے تو کدو کے ٹکڑے اس میں ڈال دئیے جائیں۔ ایک منٹ کے بعد اتار کر اور ڈھانپ کر رکھ دیں۔ پانچ منٹ کے بعد تمام پانی ضائع کر دیا جائے۔ کدو کے ٹکڑوں کو خشک کرنے کے لئے ایک کھلی پرات میں ڈالا جائے اور جب ٹکڑے خشک ہو جائیں تو تمام مصالحہ جات ملا کر ایک صاف اور خشک برتن میں ڈال دیا جائے۔ سات دن تک اسے پڑا رہنے دیں اور اس کے بعد استعمال کر سکتے ہیں ۔ یہ اچار بیس دن تک خراب نہ ہو گا۔ نہایت ہی عمدہ اور لذت سے بھر پور اچار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ