اُردو پوائنٹ پکوان

اچار شلجم (تیل والا)


اشیاء: شلجم 5 کلو ادرک 50گرام گڑ 125گرام سرخ مرچ آدھا کلو تیل سرسوں 125 گرام رائی 25 گرام لہسن کے جوئے 50 گرام ترکیب: شلجم اچھی طرح سے چھیل کر ان کے گول گول قتلے کر لئے جائیں اورپھر ان کو اس قدر جوش دیا جائے کہ وہ اچھی طرح سے گھل جائیں ۔لیکن ٹوٹنے ہر گز نہ پائیں ۔ قتلوں کو بالکل خشک کر لیا جائے اور لہسن کے جوؤں کے سوا تمام مصالحہ جات کو کوٹ کر اس میں لہسن کے ثابت جوئے ملا کر مصالحہ کو ابلتے ہوئے قتلوں میں ڈال دیا جائے اور پھر کوئی چکنی سی ہنڈیا لے کر اس میں وہ قتلے ڈال دئیے جائیں اور اوپرسے سرسوں کا تیل ڈال دیا جائے۔ اس کے بعد ہنڈیا کا منہ بند کر کے دھو پ میں رکھ دیا جائے اورہر روز ہنڈ یا کو ہلاتے جلاتے رہیں۔ چار پانچ دن کے بعد اچار باکل تیار ہو جائے گا۔ نہایت مزے سے کھانے کے ساتھ تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ