اُردو پوائنٹ پکوان

اچار سبز یاں


اشیاء: گوبھی شلجم پیاز وغیرہ ایک کلو (ملی جلی سبزیاں) سونف 50گرام نمک 50گرام کلونجی 25گرام سرخ مرچ 10گرام(پسی ہوئی) میتھرے 50 گرام ہلدی 5 گرام(پسی ہوئی) رائی 50گرام سرسوں کا تیل حسب ضرورت ترکیب: مذکورہ بالا تمام سبزیوں کو اس طرح سے کاٹ لیا جائے۔ کہ جس طرح سے سالن یا ترکاری پکاتے وقت ان کو کاٹا جاتا ہے۔ پھر انھیں ململ کے رومال میں پوٹلی بنا کر اس قدر ابال لیا جائے کہ وہ نرم پڑ جائے ابلی ہوئی سبز یوں کو اچھی طرح سے خشک کر لیا جائے۔ اوپر بیان کئے گئے اجزا ء ایک کلو سبزیوں کے لئے بہت کافی ہیں ۔ اگر اچار زیادہ مقدار میں بنانا مقصود ہو تو اسی حساب سے مصالحوں میں اضافہ کر لیا جائے۔ یہ تمام مصالحہ جات سبز خشک کی گئی سبزیوں میں ملا دئیے جائیں ۔ شیشے یا چینی کے مرتبان میں ڈال کر سردیوں کے موسم میں چار یا پانچ دن اور گرمیوں کے موسم میں دو سے تین دن تک دھو پ میں رکھے جائیں اور جب سبزیوں کی کچی( بو) کی بجائے اچار کی مخصوص خوشبو آنے لگے تو اچار میں سر سوں کا تیل پہلے گرم کر لیا جائے اور پھر ٹھنڈا کر کے اس قدر ڈالیں کہ تمام سبزیاں اس میں ڈوب جانی چاہئیں ۔ تیل ڈالنے کے بعد مرتبان میں تین یا چار دن تک دھوپ میں رہنے دیں۔ اس طرح سے اچار بوتل میں محفوظ رہے گا اور کافی عرصے تک استعمال کے قابل رہے گا۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ