اُردو پوائنٹ پکوان

اچار لہسو ڑا


اشیاء: لہسوڑے 4 کلو گرام گڑ 5کلو گرام سرکہ کلو گرام)عمدہ قسم ) سرخ مرچ 125گرام کھٹائی 125 گرام نمک 250گرام لہسن 125گرام کلونجی 50گرام ترکیب: عمدہ قسم کے سرکہ میں گڑ کو اچھی طرح سے گھول لیا جائے اور پھر اس محلول کو آٹھ دن تک اسی طرح سے پڑا رہنے دیا جائے ۔ نویں دن اس محلول کو کپڑے سے آہستہ آہستہ چھان لیا جائے اور پھر اس میں باقی تمام اشیا ء ماسوائے لہسوڑے ڈال دئیے جائیں ۔ لہسن کے جوئے بھی ثابت ہی ڈالے جائیں۔ اس کے بعد دھوپ میں رکھ دیا جائے۔ لہسوڑوں کو اچھی طرح سے صاف کر لیا جائے اور پانی میں ان کی ٹوپیاں اتارے بغیر ابال لیا جائے۔ جب یہ نرم ہو جائیں تو دھوپ میں خشک کر کے ٹوپیاں اتار لی جائیں اور پھر تیار کر دہ مصالحہ میں ملا دیا جائے۔برسات کے موسم میں 125گرام سرسوں کا تیل اور اجوائن بھی شامل کر لی جائے ۔چند دن تک دھوپ میں پڑا رہنے دیا جائے۔ اچار میں پانی بالکل نہیں پہنچنا چاہیے۔ یہ نہایت ہی لذت بخش اور ذائقے سے بھر پور ا چار تیار ہو گا۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ