اُردو پوائنٹ پکوان

اچار لہسوڑا


اشیاء: لہسوڑے دو کلو گرام سرخ مرچ 50 گرام کھٹائی 50گرام نمک 125گرام لہسن 50 گرام کلونجی 25 گرام شکر کلو گرام سرکہ اڑھائی گرام(عمدہ قسم ) ترکیب: ایک کھلے منہ کے برتن میں سرکہ ڈال کر شکر کو اس میں اچھی طرح سے حل کر لیا جائے ۔ اور کپڑے میں اچھی طرح سے چھان لیا جائے۔ اس کے بعد تمام مصالحہ جات کو کوٹ کر شکر اور سرکہ ملے مرکب میں ڈال دیا جائے۔ لہسن چھیل کر ثابت ہی ڈالنا ہو گا۔ اس مرکب کو دھوپ میں رکھ دیا جائے اس کے بعد لہسوڑوں کو پانی میں اچھی طرح سے ابال لیا جائے اور جب اچھی طرح گل جائیں تو اتار کر رکھ لیں۔ پانی نچوڑ کر لہسوڑوں کو دھوپ میں پھیلا دیا جائے اور جب لہسوڑوں خشک ہو جائیں تو ان کے اوپر کی ٹوپیاں اتار دی جائیں اور ان لہسوڑوں کو مصالحے والے سرکے میں ڈال دیا جائے۔ چند دن کے بعد استعمال کیا جائے ۔ برسات کے دنوں میں اچار کو دھوپ میں ضرور رکھا جائے۔ نہایت ہی مزے دار لذت سے بھر پور اچار تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ