اُردو پوائنٹ پکوان

اچار خشک میوہ جات


اشیاء: کھجورخشک 100 گرام انجیر خشک 100 گرام سرکہ دو گرام سرخ مرچ آدھاٹی سپون نمک ایک ٹی سپون ترکیب: خشک کھجوریں اور انجیر کو اچھی طرح سے صاف کر لیا جائے اورپھر اس کو سرکہ میں ڈال دیا جائے۔ کچھ وقت گزرنے کے بعد ہاتھ سے مل کر ان کے بیج نکال دئیے جائیں اور پھر سرکہ ،مرچ اور نمک فرائی پین میں ڈال کر آنچ پر رکھ دیا جائے۔ اچھی طرح سے ابالنے کے بعد اتار دیا جائے اور خشک میوہ جات اس میں شامل کر دئیے جائیں۔ اچھی طرح سے ملانے کے بعد دوبارہ آنچ پر رکھ دیا جائے اور جب شیرہ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا کر کے مرتبان میں ڈال کر محفوظ کر لیا جائے۔ یہ اچار کئی ماہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔نہایت ہی عمدہ اور لذت سے بھر پور اچار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ