اُردو پوائنٹ پکوان

اچار خوش ذائقہ


اشیاء: پیاز ایک پاؤ گاجریں ایک پاؤ(چھوٹی چھوٹی ) چقندر آدھا پاؤ (نرم ہونے چاہیے) چھولیا (سبز چنے) ایک چھٹانک سیم کی پھلیاں ایک چھٹانک لہسن آدھا چھٹانک سیاہ مرچ پانچ گرام بڑی الائچی کے دانے پانچ گرام سبز مرچ پانچ گرام نمک پانچ گرام سرکہ ایک کلو ادرک آدھا چھٹانک ترکیب: سب سے پہلے پیاز گاجر چقندر اور سیم کی پھلیوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لئے جائیں اور پھر ادرک، لہسن اور سبز مرچیں کاٹ کر باریک کر لی جائیں ۔ اس کے بعد خشک مصالحہ جات کو اچھی طرح سے پیس لیا جائے۔ اوپر سے سرکہ بھی شامل کر دیا جائے اور چمچ کی مدد سے تمام اشیا ء کو اچھی طرح سے ملا دیا جائے ۔تین چار ہفتوں کے بعد یہ اچار استعمال کے قابل ہو جائے گا۔ نہایت ہی عمدہ اور لذت بھر اچار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ