اُردو پوائنٹ پکوان

اچار کھٹامیٹھا


اشیاء: مٹر کے دانے آدھا کلو گرام گاجریں ایک پاؤ پیاز آدھا پاؤ ادرک آدھا پاؤ سرسوں کا تیل آدھا کپ سرکہ آدھا پاؤ لہسن پانچ عدد جوئے چینی (یا گڑ) آدھا پاؤ ترکیب: سب سے پہلے چینی یا گڑ کو سرکہ میں بھگو دیا جائے اور پھر ابلتے ہوئے پانی میں گاجر کی لمبی قاشیں اور مٹر کے دانے ڈال دئیے جائیں اور جب یہ آدھ گلے ہو جائیں تو نکال کر خشک کر لیا جائے ۔ پیاز، لہسن، ادرک پیس کر تیل میں بھون لیا جائے اور باقی کے مصالحہ جات بھی اس میں شامل کر دئے جائیں ۔ دس منٹ کے بعد اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور مرتبان میں محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور لذت سے بھر پور اچار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ