اُردو پوائنٹ پکوان

اچار کریلے


اشیاء: کریلے ایک کلو گرام سرسوں کا تیل آدھا کلو گرام میتھرے پچیس گرام کلونجی پچیس گرام سرخ مرچ 125گرام(پسی ہوئی) ثابت دھنیا پچیس گرام ہلدی چوتھائی ٹی سپون نمک حسب ذائقہ ترکیب: سب سے پہلے درمیانہ سائز کے کریلے لے کر ان کو درمیان میں سے کاٹ کر بیج نکال لئے جائیں اور پھر تمام مصالحہ جات ثابت ہی اس میں ملا دئیے جائیں۔تیل سے بھیگا ہو ایہ مصالحہ کریلوں میں بھر کرا ن کو دھاگے سے بند کر دیا جائے اور باقی مصالحہ جات اور تیل ایک مرتبان میں ڈال کر کریلے بھی ڈال دئیے جائیں اور پانچ دن تک اس کو مکمل طور پر بند رکھا جائے ۔ بالکل نہیں کھولنا چاہیے۔ روزانہ دو تین گھنٹے تک دھوپ میں رکھیں اور پانچ چھ دن کے بعد کریلوں کا رنگ بدل جائے گا۔ نہایت ہی عمدہ اور لذت دسے بھر پور اچار تیار ہو گا ۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ