اُردو پوائنٹ پکوان

اچار املی


اشیاء: املی ایک چھٹانک سفوف آم چار ٹیبل سپون زیرہ نصف ٹی سپون خشک کھجور دو عدد مغز پستہ دس عدد سرخ شکر دو ٹیبل سپون چینی دو ٹیبل سپون ادرک ایک انچ کا ٹکڑا سبز مرچ دو عدد ترکیب: املی میں دو کپ پانی کے ڈال دئیے جائیں اور کچھ دن تک بھیگی رہنے کے بعد ہاتھ سے مل کر جوس بنالیا جائے۔ دو چمچ گھی اچھی طرح سے گرم کر لیں اور اس میں زیرہ شامل کر دیا جائے ۔ اور جب گھی کڑکڑانا بند کر دے تو باقی کے تمام مصالحہ جات ڈال کر خوب اچھی طرح سے پکائیں پھر اتار کر ٹھنڈا کر لیا جائے۔ سات دن کے بعد یہ مزیدار اچار تیار ہو گا۔ لذت اور ذائقے میں نہایت ہی لاجواب اچار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ