اُردو پوائنٹ پکوان

اچار ہری مرچ


اشیاء: سبز مرچیں ایک کلو گرام ہلدی پچاس گرام سفید زیرہ 125گرام سونف 125گرام سرسوں کاتیل 125گرام لیموں چار عدد ترکیب: سبزمرچوں کو لمبائی کے رخ میں درمیان میں سے کاٹ لیں اور پھر تمام مصالحہ جات موٹے موٹے کوٹ لئے جائیں اور لیموں کا رس نکال کر اس میں ملا دیا جائے۔ تیل گرم کرنے کے بعد ٹھنڈا کر کے وہ بھی اس میں ملا دیا جائے اور تمام اجزا ء کو ملا کر مرچوں میں بھر دیا جائے۔ مصالحہ بچ جائے گا وہ مرچوں پر چھڑک دیا جائے۔ مرچوں والے برتن کو دو دن تک دھوپ میں رکھ دیا جائے۔ تیسرے دن تیل کو گرم کر کے ٹھنڈا کر لیں اور برتن میں ڈال دیا جائے۔ جب مرچیں گل جائیں گی تو اچار قابل استعمال ہو گا۔ نہایت ہی مزیدار اور ذائقے سے بھر پور اچار ثابت ہو گا۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ