اُردو پوائنٹ پکوان

اچار بھنڈی


اشیا: بھنڈی ایک کلو گرام رائی پانچ گرام نمک دس گرام ہلدی پانچ گرام مرچ پانچ گرام گرم مصالحہ دس گرام ترکیب: بھنڈیاں ہمیشہ نرم ہونی چاہیں ۔ انھیں اچھی طرح سے صاف کر لیا جائے اور پھر پانی میں ابال لیا جائے۔ اس کے بعد پانی میں سے نکال کر بھنڈیاں ایک برتن میں ڈالیں اور ان میں نمک رائی اور ہلدی بھی ملا دی جائے اور پھر اس برتن کو خوب اچھی طرح سے ہلایا جائے۔ اس کے بعد تھوڑا سا گرم مصالحہ بھی ملا لیا جائے۔ تین چار دن تک اسی طرح پڑا رہنے دیں ۔ نہایت ہی عمدہ اور ذائقے دار اچار تیار ہو گا۔ محفوظ کر لیں اور حسب خواہش استعمال کر تے رہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ