اُردو پوائنٹ پکوان

کچومر اچار آم


اشیاء: آم پانچ کلو گرام(اچاری) سرسوں کا تیل حسب ضرورت لہسن جوئے ایک کلو گرام کلونجی ایک پاؤ سرخ مرچ ایک پاؤ (پسی ہوئی) تیل سرسوں حسب ضرورت(کچا) نمک سانبھر ایک پاؤ سونف ایک پاؤ ترکیب: سب سے پہلے آموں میں سے گٹھلیاں نکال کر ایک ایک انگلی لمبی ان کی قاشیں کاٹ مرتبان میں ڈال دیں پھر نمک سانبھر اور سرخ مرچ قاشوں میں ملا دی جائیں اس کے بعد سونف اور کلونجی (ثابت) بھی ڈال دیں اور پھر مرتبان کا منہ بند کر کے تین دن تک دھوپ میں رکھ دیں ۔ اس کے بعد ہر روز مرتبان کو ہلانا ضروری ہے۔ اس طریقے سے تمام اجزا ء خوب اچھی طرح سے پھانکوں میں مل جائیں گے ۔ چوتھے دن سرسوں کا کچا تیل اس میں اس قدر ڈالیں کہ تمام اشیا ء تیل میں اچھی طرح سے ڈوب جائیں اور پھر دو ہفتے سے بھر پور اچار تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ