اُردو پوائنٹ پکوان

اچار آم


اشیاء: آم 50 عدد (بڑے بڑے) سرخ مرچ 10گرام نمک ایک کلو گرام سفید زیرہ 10 گرام شکر یا گڑ 50 گرام سیاہ مرچ 25 گرام دھنیا 25گرام کلونجی 25 گرام ہینگ تین ماشہ ترکیب: آموں کو چھیل کر دود و ٹکڑے کر کے دو تین گھنٹوں کے لئے دھوپ میں خشک کرنے کے لئے رکھ دیں ۔ تمام مصالحوں کو کوٹ کر چھان لیں اور کسی کھلے برتن میں آم اور مصالحہ تھوڑا تھوڑا ڈال کر کسی بڑے چمچے سے ہلا ئیں تاکہ اچھی طرح مل جائیں۔ ہاتھ نہ لگائیں ۔ کسی مٹی کے روغنی گھڑے یا مرتبان میں بھر کر اوپر سے کپڑا باندھ دیں اور گرم جگہ پر رکھ دیں ۔ کبھی کبھی دھوپ میں بھی رکھ کر دوسرے تیسرے دن ہلادیاکریں تاکہ اچار اوپرنیچے ہو جائے ورنہ اوپرسفید پھیپھوندی پیدا ہو جائے گی اوراچار خراب ہو جائے گا۔ بے خبری میں اگر پھیپھوندی پیدا ہو جائے تو پھیپھوندی کو صاف کر کے پھینک دیں ۔ چند دن کے اندر آم گل جائیں گے اور اچار کھانے کے قابل ہو جائے گا۔ اچار کو ہاتھ نہ لگائیں ۔ چمچے وغیرہ سے نکالیں۔ نہایت مزیدار اور عمدہ اچار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ