اُردو پوائنٹ پکوان

اچار آم پاپڑ


اشیاء: پٹکا آم ایک کلو گرام چینی آدھا پاؤ ترکیب: سب سے پہلے آموں کا رس نچوڑ لیں اور اس میں چینی اچھی طرح ملا کر دیگچی کو چولھے پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں۔ جب حلوے کی طرح گاڑھا ہو جائے تو نیچے اتار لیں اور کسی تھال میں الٹ دیں ۔ ذرا ٹھنڈا ہو جائے تو اس کو روٹی کی طرح بیلنے سے بیل کر ایک جیسا کر لیں ۔ یہ روٹی سی بن جائے گی ۔ اس روٹی کے حسب پسند گول یالمبے ٹکڑے کاٹ لیں۔ آم پاپڑ تیار ہے۔ بچے اور خواتین اس کو بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ بہت ہی لذت بخش چٹخارے دار آم پاپڑ ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ