اُردو پوائنٹ پکوان

اچار آم


اشیاء: کچے آم اڑھائی کلو گرام تیل حسب ضرورت نمک ایک پاؤ کلونجی آدھا چھٹانک سونف آدھا چھٹانک ہلدی ایک چھٹانک(پسی ہوئی) میتھی کے بیج ایک چھٹانک ہینگ آدھا تولہ سرخ مرچ ایک چھٹانک سونٹھ آدھا چھٹانک رائی آدھا چھٹانک ترکیب: سب سے پہلے تمام مصالحہ جات کو اچھی طرح سے کوٹ لیا جائے لیکن میتھی کے بیج الگ رکھ لئے جائیں۔ ۔ انھیں مصالحہ جات میں شامل نہ کریں ۔ کوٹے ہوئے مصالحوں میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ملا کر ان کا ملیدہ سا بنا لیا جائے۔ آموں کی ڈنڈیاں چاقو سے صاف کر لی جائیں اور آموں کو اچھی طرح سے دھو کر ان کی چار چار عدد پھانکیں اس طربقے سے کاٹ لیں کہ وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں ۔اس کے بعد پھانکوں میں سے گٹھلیاں نکال کر پھینک دیں اور ان کی جگہ تیل ملا ہوا مصالحہ بھر دیا جائے۔ انھیں آپ کسی برتن میں رکھتے جائیں۔ اب جس برتن میں میں آپ اچار ڈالنا چاہتے ہیں مصالحہ بھرے ہوئے آم اس میں ڈال دئیے جائیں اور باقی مصالحہ اور میتھی کے بیج بھی مرتبان میں ڈال کر ڈھکن بند کر کے اس کے منہ پر کپڑا باند ھ کر دھوپ میں رکھ دیا جائے تاکہ پانی اچھی طرح سے خشک ہو جائے۔ روزانہ اس کو ہلا کر دیکھتے رہیں اور کم از کم چار دن تک اسے دھوپ میں رکھیں ۔ اور جب پانی اچھی طرح سے خشک ہو جائے تو سرسوں کا تیل ڈال دیں۔ تیل اتنی مقدار میں ڈالیں کہ تمام تر آم اس میں اچھی طرح سے ڈوب جائیں ۔ چار پانچ دن میں یہ لذیذ ترین اچار تیار ہو جائے گا۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ