اُردو پوائنٹ پکوان

اچار آم


اشیاء: آم (اچاری) اڑھائی کلو گرام سرسوں کا تیل ایک کلو گرام کلونجی 75گرام سونف 75گرام نمک آدھا کلو گرام میتھرے 75 گرام ہلدی 50 گرام(پسی ہوئی) سرخ مرچ حسب پسند (پسی ہوئی) ترکیب: آموں کو کاٹ کر ایک پاؤ نمک خوب اچھی طرح لگا کر رکھ دیا جائے اور اگلے دن اس کا پانی کسی چھاننے میں ڈال کر نچوڑ لیں۔ سارے مصالحے تھوڑے سے تیل میں ملا کر آموں کو اچھی طرح لگا دیں اور پھر باقی بچا ہوا مصالحہ بھی آموں کے ساتھ ہی مرتبان میں ڈال کر تیل شامل کر دیں۔ آم تیل میں اچھی طرح ڈوبے ہوئے ہونے چاہئیں۔ پندرہ بیس دن میں بہتر ین اچار تیار ہو گا۔ لذیذ ترین اچار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ