اُردو پوائنٹ پکوان

آم اچار


اشیاء: آم کی کیر یاں ایک درجن نمک دو ٹیبل سپون لیموں کا رس حسب ضرورت سرخ مرچ چار ٹیبل سپون کلونجی ایک ٹیبل سپون ترکیب: اس اچار کو آپ تیل اور سرکے کے بغیر ڈال سکتے ہیں ۔سب سے پہلے آم کی کیریوں کو چاقو سے اچھی طرح چھیل لیا جائے اور ان کی گٹھلیاں نکال کر ان میں نمک ،سرخ مرچ اور کلونجی پیس کر بھر دی جائے۔ اب آپ جس مرتبان میں اچار ڈالنا چاہتے ہیں اس کو صاف کر کے خشک کر لیا جائے اور آم کی مصالحہ لگی ہوئی کیریاں اس میں ڈال دی جائیں۔ ان کیریوں میں لیموں کا رس اس قدر ڈالیں کہ کیریاں اس رس میں اچھی طرح سے ڈوب جائیں۔ اس کے بعد اس مرتبان کو بند کر کے رکھ دیں اور چار پانچ دن کے بعد یہ تیارہو گا۔ نہایت ہی مزیدار لذت سے بھر پور اور چٹخارے دار اچار تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ