اُردو پوائنٹ پکوان

ٓآ م کا میٹھا اچار


اشیاء: کچے آم ڈیڑھ کلو گرام چینی کا شربت ایک کلو گرام(بہت گاڑھا) رائی پچاس گرام(موٹی پسی ہوئی ) سرسوں کا تیل ایک پاؤ متیھرے پچاس گرام(پسے ہوئے) نمک پچاس گرام سیاہ مرچ (سالم) پچیس گرام ہلدی پچیس گرام(پسی ہوئی) سفید زیرہ پچیس گرام سیاہ زیرہ پچیس گرام لیموں کا رس ایک عدد چمچہ ترکیب: سب سے پہلے آموں کو اچھی طرح سے دھو لیا جائے اور لمبائی کے رخ پر کاٹ لیں ۔ اس کی گٹھلیوں کو پھینک دیا جائے۔ آم کے ٹکڑوں کو نمک اور رائی کے ساتھ ملا کر پانچ چھ گھٹنے تک دھوپ میں رکھیں اس طرح سے کچھ پانی نکل جائے گا۔ ٹکڑوں کو اس پانی میں دو تین دن تک رکھیں اور پھر ان کو نکال کر کپڑے سے صاف کر لیا جائے۔ اس طرح گاڑھا شربت تیار ہو جائے گا۔ آم کے ٹکڑوں کو اس شربت میں چوبیس گھنٹے تک کے لئے رکھ دیں باقی تما م مصالحہ جات بھی ڈال دئیے جائیں۔ سرسوں کے تیل کو گرم کر کے ٹھنڈا کر لیا جائے اور سب سے آخر میں تیل بھی ڈال دئیے جائیں ۔ سرسوں کے تیل کو گرم کر کے ٹھنڈا کر لیا جائے اور سب سے آخر میں تیل ڈال دیا جائے۔ آم کا نہایت ہی مزیدار اور میٹھا اچار تیار ہو گا ۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ