اُردو پوائنٹ پکوان

آم کا آسان اچار


آم دھوکر چھلنی میں ڈالیں
تمام پانی نچڑ جائے تو کھدر کے صاف کپڑے سے خشک کریں
چار چار حصوں میں یا زیادہ حصوں میں کاٹ لیں
تمام مصالحے آدھے تیل میں ملائیں اور آم ڈال کر تمام آموں میں لکڑی کے چمچ سے ملائیں
اب صاف مرتبان میں ڈال دیں
مرتبان کو ڈھک کر رکھ دیں
دن میں دو تین مرتبہ مرتبان کو پکڑ کر ہلائیں
دوسرے روز باقی تیل کو پکائیں
تیل کی جھاگ ختم ہوجائے تو اسے ٹھنڈا ہونے دیں
پھر ٹھنڈا تیل آموں کے اوپر مرتبان میں ڈال دیں
مرتبان کے اوپر صاف کپڑا رکھ کر اوپر ڈھکن رکھ دیں
ہر روز ہلایا کریں
چند دنوں کے بعد آم تھوڑے نرم ہوجائیں گے
اچار استعمال کرسکتے ہیں
اس اچار میں آپ اور چیزیں بھی ڈال سکتے ہیں
مثلاً
لسوڑے:
کچے سبز لسوڑے ڈنڈیوں سمیت تین چار جوش دینے سے صرف رنگ بدلیں گے
کھلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اورتین چار جوش آجائیں تو لسوڑے چھلنی میں ڈال دیں
تمام پانی نچر جائے تو صاف کپڑے پر پھیلا دیں
بالکل خشک ہوجائیں تو ان پر تھوڑا سا نمک چھڑکیں
اچھی طرح ہلائیں تاکہ برابر نمک لگ جائے
اب اچار میں ڈال دیں
تھوڑے دنوں میں آموں کے ساتھ ہی یہ بھی مزیدار ہوجائیں گے
چنے:
چنے رات کو بھگو دیں
صبح انہیں اُبال لیں
خاصے سخت ہی ہو تو چھلنی میں ڈال کر پانی نکال دیں
کپڑے پر ڈال کر خشک کرلیں
اب چنے پر تھوڑا سا نمک چھڑک دیں اور اچھی طرح ہلائیں
اب اچار میں ڈال دیں
جب تک آم کا اچار استعمال ہوگا چنے بھی ٹھیک رہیں گے
آملے:
کھولتے ہوئے پانی میں اُبال لیں
تھوڑے نرم ہو تو لسوڑوں کی طرح کپڑے پر پھیلا کر خشک کرلیں
پھر ان پر تھوڑا نمک چھڑک کر اچھی طرح ہلائیں
ھر اچار میں ڈال دیں
نوٹ:
جب بھی آم کے اچار میں کچھ اور ڈالنا ہوتو تھوڑا تیل اور ڈال لیں
تیل اچار کے اوپر تک آنا چاہیے
تیل ہمیشہ اُبال کر اور ٹھنڈا کرکے ڈالیے
اس طرح اچار خراب نہیں ہوتا
گیلا چمچ ڈالنے سے بھی اچار خراب ہوجاتا ہے
اس لیے احتیاط لازمی ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ